Pakistan Correspondents Union

Since : 1972

Pakistan Journalists Encyclopedia

Home
Introduction
Constitution
managment
search
contact
PCU news
Punjab Press Club
 
Database
  انصار عباسی

انصار عباسی (ولادت جون 12، 1965) پاکستانی اخبار دی نیوز انٹرنیشنل  کے ایک تحقیقاتی مدی ہیں۔ انہوں نے کئی خصوصی رپورٹوں کی اشاعت کی ہے۔
عباسی کی پیدائش مری، پاکستان میں اس علاقے کے دھند عباسی خاندان میں ہوئی۔ ان کی ابتدائی تعلیم ان کے آبائی گاؤں میں ہوئی۔ انہوں نے میٹرک سرسید اسکول، راولپنڈی سے مکمل کیا۔ بعد میں وہ گورنمنٹ کالج اصغر مال میں شامل ہوئے۔ وہاں سے انہوں نے انٹرمیڈیٹ اور بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ وہ اپنی ماسٹر کی ڈگری بلوچستان یونیورسٹی، کویٹہ سے پوری کیے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک اورماسٹر کی ڈگری گولڈسمتھس کالج، یونیورسٹی آف لنڈن سے حاصل کیے۔ان کا تحقیقی مقالے کا عنوان کم سنوں کی مزدوری تھا

 

 

آج انصار عباسی پاکستی صحافت کی ایک نامی شخصیت ہیں۔

 وہ بالعموم انگریزی اخبارات کے لیے لکھتے ہیں۔ وہ محمد سجاول عباسی کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں جن کا انتقال 1981 میں ہؤا۔ وہ خوبصورت مری پہاڑیوں کے چشم وچراغ ہیں۔

Image result

Ansar Abbasi

Native name

انصار عباسی Ansar Abbasi

Born

June 12,  1965 (age 51)
Murree, Pakistan

Nationality

Pakistani

Education

Masters in Journalism and Broadcasting

Occupation

Journalist

Notable credit(s)

Editor The News International

Family

Dhund Abbasi
 
عملی زندگی


صحافت میں اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1991 میں انصار صحافی بننا چاہتے تھے۔ وہ ابتدا میں روزنامہ جنگ سے جڑنا چاہتے تھے۔ مگر جیساکہ خود وہ حسن اتفاق تصور کرتے ہیں، انہیں پہلا موقع انگریزی روزنامہ دی ڈیموکریٹ میں ملا۔  اس کے بعد وہ دو مہینے پاکستان ٹائمز کے لیے کام کیے۔ بالآخر وہ دی نیوز انٹرنیشنل سے جُڑے جس کے وہ اب مدیر ہیں۔ توہ انگریزی صحافت کو اردو پر ترجیح دیتے ہیں اور ان کے مطابق اردو صحافت بیانات کی صحافت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ 
 

تحقیقاتی مضامین
 

عباسی ان اولین لوگوں میں سے ایک تھے جنہوں نے چیف جسٹس افتخار چودھری کے عہدے کے بے جا استعمال کے الزامات عائد کیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چودھری کا بیٹا ڈاکٹر ارسلان وفافی تحقیقی ادارے میں تمام اہلیتی معیاروں کو نظر انداز کرکے شامل کیا گیا۔ اسی الزام کی بنیاد پر حکومت نے اعلٰی عدالتی کونسل میں چیف جسٹس افتخار چودھری کے خلاف تحریک پیش کی۔

پرویز مشرف

عباسی نے تحقیقی مضمون لکھا ہے جس کی رو سے پرویز مشرف نے چک شہزاد میں تمام سہولیات سے آراستہ مکان انتہائی کم قیمت پر بنوایا جبکہ اس کے پس پردہ حکومت کے اخراجات ان کی ادا شدہ رقم سے کہیں زیادہ ہیں۔
منطقی قلابازی کرتے ہوئے ےعباسی نے سابق جنرل کی تنقید کی کہ انہوں نے افتخار چودھری کو ہٹایا اور ان کے معاملے کو اعلٰی عدالتی کونسل سے رجوع کیا۔
 
مولانا فضل الرحمان

2008 میں عباسی نے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی کہ کس طرح جمیعت علمائے اسلام کے رہنما فضل الرحمٰن اور ان کے اہل خانہ  کو کروڑوں کی زمین پرویز مشرف حکومت کی جانب سے دی گئی تھی۔ عباسی کا دعوٰی ہے کہ اس وقت کے فوجی حکمران مولانا کو اپنے دو عہدوں پر فائز ہونے پر اعتراضات سے روکنے کے لیے، رشوت دی گئی تھی۔
 


 

 

 
Copyright 2017. Pakistan Corrspondents Union, Islamabad. Since: 1972  . All rights reserved.

 Punjab Press Club Islamabad Pakistan.